پنجاب میں آئل ٹینکر الٹنے کا ایک اور واقعہ

صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں بورے والا روڈ پر ایک آئل ٹینکر حادثے کے بعد الٹ گیا، جس کے نیتجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل جائے حادثہ پر بہہ گیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد ڈیزل جمع کرنے میں مصروف ہوگئی۔

پنجاب میں آئل ٹینکر الٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تو مقامی افراد نے گذشتہ ماہ پیش آنے والے احمد پور شرقیہ کے سانحہ میں ہلاک ہونے والے سیکڑوں افراد کی ہلاکت سے بھی سبق نہ سیکھا اور حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر سے بہتا ہوا ڈیزل جمع کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 25 جون کو نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

وہاڑی کے علاقے میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حالیہ حادثے کے بعد لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل کو ڈرموں میں بھرنا شروع کیا۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو ڈیزل جمع کرنے سے روک دیا۔

نجی چینلز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ناہموار سڑک ہونے کے وجہ سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر کھیت میں الٹا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے