راولہ کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،5 شہری شہید، 5 زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،

آج برہان وانی کے یوم شہادت پر بھارتی فوج نے راولہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں5 بے گناہ شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برہان وانی شہید کی برسی پردنیا بھرمیں کشمیریوں نےبھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا، یہ صورت حال بھارت سے برداشت نہیں ہوسکی اور بھارتی فوج نےاس موقع پر ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے تیترینوٹ، مانوا، ستوال اور چفر کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری میں5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے، جن میں 4 خواتین اورایک بزرگ شامل ہیں، جبکہ تین کمسن بچیوں سمیت 5شہری بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو اس کھلی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا اور 4 بھارتی فوجی ہلاک اور دو پوسٹیں تباہ کر دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف شہری آبادی کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے