اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

پہلی نظر میں تو یہ ریاضی کا آسان سوال لگتا ہے مگر اس نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر معمے سامنے آتے رہتے ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرتے ہیں، جن میں آئی فون اسکرین پر 3 کے الفاظ کی درست تعداد بتانا، ایک ڈرائنگ میں چھپے ہوئے ٹائیگرز کی تعداد بتانا اور دیگر شامل ہیں۔

تاہم اس سوال نے ہزاروں فیس بک صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا۔

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی پہلیاں اور معمے ذہن کی اچھی تربیت کرتے ہیں مگر کیا آپ اوپر موجود تصویر کے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر سرخ تین پھول ہیں جو جمع ہوکر 60 ہوجاتے ہیں۔

اس کے بعد ایک سرخ پھول اور دو جامنی پھولوں کو جمع کیا گیا ہے۔

تیسرے میں ایک جامنی پھول کو پیلے پھولوں سے تفریق کیا گیا ہے۔

آخر میں سوال ہے جس کا آپ کو جواب دینا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مغربی ممالک میں بچوں سے پوچھنے کے لیے تیار کیے جانے والا سوال ہے مگر بالغ افراد کے لیے بھی اس کا جواب دینا آسان نہیں۔

تو آپ کے خیال میں اس کا جواب کیا ہے، ہمارے خیال میں تو 81 ہے تاہم اس بارے میں آپ کیا بتاتے ہیں وہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے