اعلیٰ تعلیم یافتہ صوفی خاندان، ڈاکٹرابوبکرالبغدادی کیسے دہشت گرد بنا

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے . روسی خبر رسان ایجنسی کے مطابق داعش نے خود ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور نئے امیر کے انتخاب کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے .

ابوبکر بغدادی 28 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے اور وہ سلفی مکتب فکر سے تعلق رکھتے تھے .ابوبکر البغدادی نے صدام یونیورسٹی بغداد سے قرآنک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ہوئی تھی .

انہیں 2010 میں دولت اسلامیہ عراق کا سربراہ بنایا گیا .2013 میں نے دولت اسلامیہ فی الشام والعراق کی بنیاد رکھی .2014 میں عالمی خلافت کے قیام کا اعلان کرکے خود کو خلیفہ قرار دیا .

ابوبکر البغدادی کی تین بیویاں تھیں جن میں دو عراقی اور ایک شامی تھی .اپریل 2015 میں ایک جرمن نوجوان لڑکی سے شادی کی .بغدادی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے .

ابراہیم عواد ابراہیم علی البدری السامرائی جو ابو بکر البغدادی کے نام سے معروف ہے، موجوده بعض عراقی و شامی علاقوں پر قابض عراق اور الشام میں اسلامی ریاست نامی تنظیم و ریاست کا سربراہ ہے۔ انکو اکثر ان کی کنیت ابوبکر البغدادی سے بلایا جاتا ہے اور خود کو امیر المومنین اور خلیفہ ابراھیم بھی کہلاتے ہیں۔۲۹ جون ۲۰۱۴ کو عراق اور الشام میں اسلامی ریاست کا پہلا خلیفہ ہونے کا دعوئ کیا اور تا حال ہے۔انکے سخت نظریات اور اسلام کو بطور سخت تشخص دینے کے سبب اسلامی دنیا اور مغربی ممالک میں میں ان پر سخت تنقید کی جاتی ہے۔

ان کو گرفتاری کے صورت یا مارنے کے لئے امریکہ نے دس ملین ڈالر انعام رکھا ،تاریخ امریکہ نے اس وقت سب سے زیادہ انعام ایک القاعدہ کے سربراہ ایمن الزاوھری کے سر پہ زیادہ انعام رکھا ہے جو ۲۶ ملین ہے اور اس کے بعد ابوبکر البغدادی پہ جو دس ملین ہے۔

ابوبکرالبغدادی 1971ء کو سامراء، عراق میں پیدا ہوۓ اور بغداد میں پرورش و تعلیم حاصل کی. آپ کا تعلق عراق کے ایک معزز خاندان سے ہے. آپ کا سلسلہ نسب سیدنا امام علی رضا سے جا ملتا ہے. آپ کا اصل نام ابراہیم ہے. اور آپ کے والد کا نام عواد بن ابراہیم بن علی البدری ہے. ان کا خاندان معزز اور صوفی تها. اسلامیات میں پی ایچ ڈی کے بعد آپ پروفیسر بهی رہے.

2003ء میں عراق پر امریکی حملہ کے بعد انہوں نے القاعدہ کے ساته روابط شروع کئے اور امریکہ کے خلاف بهرپور مزاحمت شروع کردی. اس وقت القاعدہ فی العراق کا سربراہ ابو مصعب الزرقاوی تها. بغدادی کو گرفتار کیا گیا اور 2009ء میں رہا ہوۓ. 2006ء کو ابومصعب الزرقاوی کی ہلاکت واقع ہوئی اور مجاہدین شوری کونسل کا سربراہ ابو عمر البغدادی مقرر ہوا. جس نے تنظیم کا نام بدل کر دولة العراق الاسلامية رکها. 2010ء میں ابوعمر بهی امریکی بمباری میں ہلاک ہوا اور تنظیم کا نیا سربراہ ابوبکر البغدادی مقرر ہوا.

2012ء میں شام میں خانہ جنگی تیز ہوگئی. بغدادی نے اپنی تنظیم کا کچه حصہ شام میں بشار الاسد کے خلاف لڑنے کے لئے بهیجا. 2013ء بغدادی اپنی مکمل جماعت کے ساته شام گیا اور شامی شہر رقہ پر کنٹرول کرنے کے بعد بڑی تیزی سے شام و عراق کا ایک بہت بڑا رقبہ اپنے کنٹرول میں لے لیا. آخرکار موصل میں 29 جون 2013ء بمطابق 1 رمضان 1435ہجری کو بغدادی نے ایک وڈیو کے ذریعہ اپنی خلافت کا اعلان کر دیا.

ابوبکر البغدادی کو اس کے لوگوں نے ایک طریقہ کار کے تحت باقاعده اپنا خلیفہ مقررکیا ہے. داعش کے اہم ترین رہنماؤں کی مجلس نے اس کے ہاته پر بیعت کی ہے. ان کا دعوی ہے کہ ہم نے بغدادی کو اسی طرح خلیفہ منتخب کیا ہے. جس طرح خلفاء راشدین کو صحابہ کرام نے کیا تها. ابوبکر البغدادی نے اپنے زیر اثر علاقوں کو ولایتوں (صوبوں) میں تقسیم کیا ہے. ہر ولایت پر والی یا گورنر مقرر ہے. الرقہ دارالخلافہ ہے. فوج کا جرنیل بغدادی نے ابو عمر الشیشانی کو مقرر کیا ہے اور داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی الشامی ہے. ابوبکرالبغدادی خود کو "امیرالمومنین” کہلاتا ہے. اس نے فوج، تعلیم، صحت، صدقات، مال اور ہر شعبے کے لئے الگ الگ "دیوان” مقرر کئے ہیں. جنگجوؤں اور دیگر تنظیم کے ممبران کے لئے باقائدہ تنخواہیں مقرر کی گئی ہے.

ابوبکر البغدادی 2005ء تا 2009ء چار سال کے عرصہ تک ایران کے زیرتسلط عراق کے علاقے ام القصر کے نذدیک واقع بوکا جیل میں قید و بندکی صعوبتیں برداشت کرتے رہے.

امریکی حکام کا نے اگست 2015 میں دعوی کیا کہ 26 سالہامریکی خاتون سماجی کارکن کائلہ مولر کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر بغدادی نے تسلسل سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا .

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کئی علماء بغدادی کو خارجی قرار دے چکے ہیں. تجزیہ نگار اسے موساد کا ایجنٹ قرار دے رہے ہیں. ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف کے مطابق بغدادی اصل میں اسرائیلی شہری ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے