یونس خان نے تاریخی بلا عطیہ کردیا

سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں جس بلے سے 10ہزار رنز مکمل کیے تھے اسے تعلیم کے فروغ کیلئے این جی او کو عطیہ کردیا۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں لیجنڈ بلے باز نے دی سٹیزن فانڈیشن کو اپنا تاریخی بلا عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

تقریب کے دوران یونس نے جہاں دلچسپ باتوں سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا تو وہیں بورڈ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کی پذیرائی نہیں ہوئی اورنہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں دی سیٹزیشن فاؤنڈیشن سے منسلک ہوں اور اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں بھی ان لوگوں میں سے ہوں جو معاشرے میں کچھ تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے ولے واحد پاکستانی بلے باز نے کہا کہ قوموں کی ترقی صرف تعلیم سے ممکن ہے اور میں ہمیشہ ایک بات کرتا ہوں کہ اگر ایک فرد بھی تبدیلی کیلئے کھڑا ہو گیا تو ساری قوم، ساری خلقت کھڑی ہو جاتی ہے۔

مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ اگر مجھے وزیر اعظم سے ایک کروڑ روہے ملتے ہیں تو میں اسے بھی عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق کپتان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرے اور سیاست میں آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو اپنا سمجھتا ہوں اور پورا پاکستان میرا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بننے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید بھی کی.

یونس نے کہا کہ کرکٹ کی خدمت کے لیے وہ کسی کے بھی ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور ساتھ ساتھ خواہش ظاہر کی کہ سابق کپتان اور 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر انہیں عزت واحترام دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے