راول ڈیم میں کیمیائی فضلہ پھینکنےکا مقدمہ مقامی مافیا کےخلاف درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے راول ڈیم میں کیمیکل پھینکنے کے معاملے کا مقدمہ مقامی مافیا کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اسلام آباد محمد صادق کی مدعیت میں درج مقدمے میں بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کروائی گئی درخواست کے ساتھ راول ڈیم کے پانی کی ابتدائی کیمیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈیم کے پانی کی کوالٹی کے تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں تاہم مردہ مچھلیوں کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی میں کوئی زہریلا مادہ موجود تھا جو مچھلیوں کو موت کا سبب بنا۔

ایف آئی آر کے مطابق کیمیائی فضلہ ڈیم میں پھینکے جانے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں جبکہ مردہ مچھلیوں کی وجہ سے راول ڈیم کے کنارے شدید تعفن پیدا ہوگیا ہے۔

مقدمے میں راول ڈیم کی آلودگی میں اضافے کا ذمہ دار مقامی مافیا کو ٹھہرایا گیا ہے، جو متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹر کو بھی ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے مقامی افراد کا بھی کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے رات کے وقت ٹرکوں میں فضلہ اور کیمیکل ڈیم میں پھینکا جاتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے