سعودی عرب: فورسز کی کارروائی میں مشتبہ دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب کے شہر قطیف میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

مقامی اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پر سیکیورٹی فورسز پر سلسلہ وار حملوں کاالزام تھا۔

اخبار نے مزید رپورٹ کیا کہ جعفر المبارک کا تعلق ’قطیف سیل‘ سے تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا نام 9 وزرات داخلہ کو مطلوب 9 افراد میں شامل تھا، ان افراد پر سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں سمیت سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف کا مشرقی ڈسٹرکٹ 2011 سے بد امنی اور احتجاج کا شکار رہا ہے، رپورٹ ہوتا رہا ہے کہ مقامی باشندے خیلجی سلطنت میں برابری کے حقوق کا مطالبہ کرتے آئے ہیں ۔جبکہ حکام کا دعویٰ کرتے ہیں کہ احتجاج کرنے والے دہشت گرد اور منشیات کے اسمگلرز ہیں۔

یاد رہے کہ قطیف میں متعدد بار شدت پسندی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، دو روز قبل بھی سرحدی علاقے الرمیئس کے نزدیک پولیس کی گشت کرنے والی پارتی پرفائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ 4 روز پہلے قطیف میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت بھی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک قطیف شہر میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں ایک گاڑی میں دھماکے 2 مشتبہ افراد بھی ہلاک ہوئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے