کابینہ میں شامل وزیر کے بیان پر چوہدری نثار سیخ پا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی کابینہ میں شامل ایک وزیر کی جانب سے ان سے منسوب متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔

گذشتہ رات جیو نیوز پر ایک پروگرام کے دوران پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاناما کیس کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں چوہدری نثار اور پارٹی کے درمیان اختلافات کو زائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ حالیہ کابینہ اجلاسوں میں یہ اتفاق رائے قائم ہوا کہ جے آئی ٹی کا کام انصاف کے تقاضوں کو مکمل نہیں کرتا۔

انہوں نے چوہدری نثارکی وزیراعظم نواز شریف سے 35 سالہ پرانی رفاقت اور ان کی جانب سے وفاداری پر دیئے گئے بیان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اپنے سیاسی سفر پر فخر کرتے ہیں۔

ان کا بیان کے نشر ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں چوہدری نثار سے منسوب بیان پر افسوس کیا گیا۔

بیان میں وفاقی وزیر کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ایسے رہنما حکومت کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کے وزیر کی جانب سے ان سے منسوب کیا گیا بیان وزیر داخلہ نے نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے