تحریک انصاف کی ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں

کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نیا زبلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پرکوئی کیچڑاچھالنا نہیں چاہتی،تبدیلی کا نعرہ لگاتےلگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی کی رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ میں سندھ کی بیٹی ہوں جبکہ پی ٹی آئی کا فوکس صرف پنجاب ہے،کراچی کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے عمران خان کی قیادت میں اپنی خدمات انجام دیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں اور تبدیلی کا نعرہ لگایا،لیکن تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہوگئی، اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے پی پی میں قدم رکھا۔

ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ اور کراچی کی طرف فوکس نہیں ہے کیونکہ جب عمران خان کراچی آتے ہیں تو انہیں کراچی کے ورکرز سے دور رکھا جاتا ہے۔ میں نے عمران خان کی اس جانب توجہ دلائی کہ وہ کراچی اور ورکرز کو وقت دیںکیونکہ نظریاتی ورکرز مایوس ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے سفر ختم ہوچکا، یہ وہ سحر نہیں جس کی تلاش تھی،شہید بے نظیر بھٹو کی خدمات کو میں نے پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے بھی سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے