ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ؛ پاک فوج کے اہلکار سمیت 3 شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے اہلکار سمیت 3 شہری شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 عام شہری شہید ہوئے جب کہ بھارت نے ایک بار پھر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر سیکٹر، سبزکوٹ سیکٹر اور کیانی سیکٹر میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان سمیت 3 شہری شہید ہوئے جب کہ بھارتی فائرنگ سے 2 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور کئی چوکیاں تباہ بھی ہوئیں جب کہ پاک فوج کی موثر کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ جارحانہ اور موثر جواب دیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے