ہالی وڈ فلم ’بلیک پرنس‘کی نمائش

ہالی وڈ فلم ’بلیک پرنس‘ کی دنیا سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش شروع ہوگی۔ فلم شناخت، وقار اور میراث کے چھن جانے اور دوبارہ

حصول کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کے اہم کردار صوفی سٹیفنز اور روپ میگنن و دیگربھی مقامی سینما میں فلم کا افتتاحی شو دیکھیں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوفی سٹیفنز نے بتایاکہ پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہوں لیکن یہاں آکر بہت خوش ہوں ۔

فلم کی عکسبندی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کہانی ہے جسے بڑی مہارت سے فلمایا گیاہے۔

میں نے پہلی دفعہ کسی ایشیائی فلم میں کام کیا ہے جس پرخود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں ۔

جذباتی ہوں آج فلم کا شو دیکھنے کیلئے بے چین ہوں۔سنا تھا کہ لاہور والے بہت مہمان نواز ہوتے ہیں انھیں ویسا ہی مہمان نواز پایا ۔

فلم میں میرا کردارفلم بینوں کو بہت پسند آئے گا۔

ارور سنگھ کا کردار ادا کرنے والے جوش بینڈ کے لیڈ سنگر روپ میگن نے کہاکہ 1 گھنٹہ 58 منٹ دورانیے کی یہ فلم تاریخی ڈرامہ ہے جو راجہ رنجیت

سنگھ کے بیٹے پنجاب کے آخری مہاراجہ دلیپ سنگھ اور ملکہ وکٹوریہ کی سچی کہانی ہے جس میں سکھوں کے دیرینہ مطالبے یعنی اپنی بادشاہت

کے دوبارہ حصول کو زیر بحث لایا گیا۔

گلوکار ستیندر سرتاج اس میں لیڈ رول ادا کررہے ہیں۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دلیپ سنگھ کو گرفتار کرکے برطانیہ جلا وطن کردیا گیا۔

فلم کی عکسبندی بھارت اور برطانیہ دونوں جگہ کی گئی ہے۔فلم میں شبانہ اعظمی بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں امانڈا روٹ، جیسن فلیمنگ اور اتل شرما شام ہیں۔موسیقی جارج کیلس نے دی ہے۔

دونوں ایکٹرز کی تصاویر لف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے