لنکن پارک کے گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے خودکشی کرلی

امریکی راک بینڈ لنکن پارک کے 41 سالہ گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گلوکار گزشتہ رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔

بینڈ کے مصنف اور گٹارسٹ مائک شینوڈا نے ٹوئٹر پر چیسٹر کے انتقال پر دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے چیف آف آپریشنز کے مطابق انہیں صبح 9 بجے ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ چیسٹر بیننگٹن کی لاش کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔

چیف آف آپریشنز برائن ایلاس نے بتایا کہ ‘یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے’۔

چیسٹر بیننگٹن نے گزشتہ دنوں اپنے بچپن کے ناخوشگوار واقعات پر بات کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ کئی سالوں تک خاندان کے ایک جاننے والے نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 11 سال کی عمر میں اپنے والدین کی طلاق کے بعد انہوں نے منشیات کا استعمال بھی شروع کردیا تھا۔

انہوں نے اپنے غصے کو موسیقی کے ذریعے بیان کیا۔

چیسٹر بیننگٹن نے رواں سال مئی میں اپنے دوست اور نامور بینڈ ‘ساؤنڈ گارڈن’ کے گلوکار کرس کارنل کے انتقال پر بھی شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا تھا۔

لنکن پارک اگلے ہفتے نیویارک کے فیلڈ بیس بال اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے