وزیراعظم پر الزام تو کیا خدشہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر الزام تو کیا خدشہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخبر اورخفیہ ایجنسی بھی وزیراعظم پر ایک پیسے

کی کرپشن تک ثابت نہ کرسکی ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کو مبارک ہو ، و زیراعظم نے کل لواری ٹنل کا بھی افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر ن لیگی رہنماطلال چودھری کاکہنا تھا کہ سیاسی مخالف نوازشریف کو عوامی عدالت میں نہیں گراسکے،اب

ادھرآس لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سزا ملے یا جزا ،پرواہ نہیں، ہمارے لیے کافی ہے کہ ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے