کابل میں خود کش دھماکا، 20 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش کار بم دھماکا نائب سی ای او محمد محقق کی رہائشگاہ کے نزدیک ہوا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے