وزیراعظم کی اپنے ساتھیوں سے آخری لمحوں میں مشاورت

شریف خاندان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے والے پاناما پیپرز کیس کے اختتام کی آخری گھڑیوں میں وزیراعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں اور اہم وزراء سے غیر رسمی مشاورت کی۔

وزیراعظم نواز شریف جمعرات (27 جولائی) کی شام 4 بجے مالدیپ کا دورہ مکمل کرکے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کی ضمنی کاز لسٹ کے اجراء کے بعد وزیراعظم نے پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ٹیم کے ارکان سے مشاورت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم جمعے کے روز پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی ایک اجلاس کریں گے جس میں فیصلے کے بعد کارروائی کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے