کترینہ کیف 32 برس کی ہو گئیں

 2

چودہ برس کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم2003میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب انکی فلموں
نمستے لندن
اپنے پارٹنر
ویلکم
ریس
سنگھ از کنگ
نیویارک
عجب پریم کی غضب کہانی
راج نیتی
زندگی نہ ملیگی دوبارہ
میرے برادر کی دلہن اور
بینگ بینگ کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

1
آئٹم نمبرزشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کیساتھ فلم
ایک تھا ٹائیگر
شاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم
جب تک ہے جان
اور عامر خان کیساتھ
دھوم تھری 100کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

3
اپنی من موہنی صورت سے دل موہ لینے والی کترینہ کو اب تک چار بار FHMمیگرین کی جانب سے دنیا کی پُرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔
بالی ووڈ کی پُرکشش ترین اداکارہ اور باربی ڈول کترینہ کیف 16جولائی کو32ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ہانگ کانگ میں 16جولائی1983کو پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہری ہیں ۔

4
کترینہ کیف نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا ۔ اس کے بعد کترینہ مستقل طور پر بھارتی شہرممبئی منتقل ہوگئیں۔
کترینہ کی آنے والی فلموں میں ہریتک روشن کیساتھ بینگ بینگ،رنبیر کپور کیساتھ جگا جاسوس،سیف علی خان کیساتھ فینٹم اور ادیتیہ رائے کپور کیساتھ فتور شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے