روسی خلائی جہاز کے ذریعے تین خلاباز عالمی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی خلائی جہاز قازقستان کے علاقے بیکانور سے لانچ کیا گیا ۔
خلائی اسٹیشن پہنچنے والے خلا بازوں کا تعلق روس، امریکا اور اٹلی سے ہے۔
یہ خلا باز 5 ماہ تک عالمی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے جہاں وہ مختلف تجربات بھی انجام دیں گے۔