شاہد خاقان عباسی کون ہیں ؟

شاہد خاقان عباسی مری سے رکن اسمبلی ھیں وہ 1988 میں پہلی دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اس سے قبل ان کے والد خاقان عباسی مرحوم 1985 کے انتخابات میں جنرل ضیاء الحق کی کابینہ کے وزیر اطلاعات راجہ ظفر الحق کو شکست دے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے .

خاقان عباسی مری کے گاؤں دیول سے تعلق رکھتے تھے وہ ائیر فورس میں بھرتی ھوئے اور ائیر کموڈور کے عہدے تک پہنچے ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب میں جنرل ٹائرز کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ھوئے اس دوران انہوں نے گاڑیوں کا کاروبار شروع کیا کاروبار میں وسعت کے بعد وہ پاکستان واپس لوٹ آئے 1985 کے انتخابات میں برادری کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا

مری کے اس حلقے کے ووٹرز برادری وابستگی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں یہ حلقہ مری کہوٹہ پر مشتمل ھے راجہ ظفر الحق کہوٹہ سے تعلق رکھتے ہیں. کہوٹہ کوٹلی ستیاں کے ووٹر برادری سطح پر عباسی برادری کو ووٹ نہیں دیتے دوسری جانب عباسی برادری اپنی برادری سے ہٹ کر ووٹ دینا پسند نہیں کرتی

پیپلز پارٹی کے بایکاٹ کے بعد پارٹی کے ووٹرز نے جنرل ضیاء الحق کے وزیر اطلاعات کے مقابلے میں خاقان عباسی کی حمایت کی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے 1986 میں راولپنڈی میں اوجڑی کیمپ کا سانحہ ھوا افغان جنگ میں امریکی اسلحہ کے ڈپو میں دھماکہ کے نتیجے ہزاروں لوگ زخمی اور کئی سو افراد شہید ھوئے خاقان عباسی اس سانحہ میں شہید ھو گئے اور ان کے ایک بیٹے شدید زخمی ہوئے.

شاہد خاقان عباسی امریکہ انجیرنگ کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرکے واپس آئے اور انہوں نے اپنے والد کا کاروبار اور سیاست بھی سنبھال لیا بعد ازاں انہیں بار بار اسی حلقے سے کامیابی حاصل ھوئی سوائے 2002 کے انتخابات میں جب وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضی ستی سے شکست کھا گئے.

شاہد خاقان عباسی پائلٹ بھی ھیں یہی وجہ ھے کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں پی آئی اے کا چیئرمین مقرر کیا بارہ اکتوبر 99 کو جب ایک فوجی آمریت کے ذریعے مسلم لیگ کی حکومت ختم کی گئی تو طیارہ سازش کیس میں شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا گیا ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا کہ وہ نواز شریف کے خلاف گواہی دیں لیکن انہوں نے اس سے انکار کردیا ان کی یہی ادا ان کے قائد نواز شریف کا دل جیت گئی .

جنرل مشرف دور میں انکے قریبی رشتے دار جنرل کے عہدے تک پہنچے انکے ذریعے بھی ان پر مسلم لیگ چھوڑ نے کا دباؤ ڈالا گیا لیکن انہوں نے مسلم لیگ سے اپنی وابستگی ختم نہ کی والد کے کاروبار کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی نجی ائیرلائن ائیر بلیو قائم کی اور اپنے حلقے کے بہت سے روزگار دیا .

وہ نواز شریف کے قابلِ اعتماد ساتھی شمار کئے جاتے ہیں شہباز شریف ان کے حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں شاہد خاقان عباسی کی ھمشیرہ سعدیہ عباسی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتی ہیں اور وکالت کے شعبہ سے تعلق رکھتی ھیں راولپنڈی اور مری روائتی طور پر ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ھے دیکھنا یہ ھے کہ آنے والے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی بطور وزیراعظم نامزدگی انتخابی سیاست میں کیا اثرات مرتب کرتی ھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے