چین: پیپلز لبریشن آرمی کے90 ویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ

چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے90 ویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں اور جنگی سازو سامان کی نمائش کی گئی۔

منگولیا کے تربیتی بیس کیمپ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے مہمان خصوصی چین کے صدر شی جن پنگ تھے جو چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے

چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں ۔

فوجی وردی پہنے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کو ملٹری ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔

فوجی پریڈ میں 12 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا،

دفاعی ساز و سامان کا40 فیصد حصہ پریڈ میں موجود تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے