عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج یعنی پیر کو کرے گی۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور دلائل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہےجبکہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے3 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سوموار کیلئے مقرر کیا گیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ

عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی نا ہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میںدائر کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے