وزارت عظمیٰ کے امیدوار کاغذات نامزدگی آج سہ پہر 2 بجے تک حاصل کرسکیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی آج سہ پہر 2 بجے تک حاصل کئے جاسکیں گے۔

قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے وصول کئے جاسکتے ہیں اور آج سہ پہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی امیدواروں کو فراہم کئے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج سہ پہر 3 بجے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے اور اسی روز نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے