سپریم کورٹ کےفیصلے پرجو کہا،اس پر قائم ہوں:راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وضاحت کی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے فیصلے کے بعد انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی، ان سے غلط بات منسوب کی گئی جس پر انہیں افسوس ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ‘میں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر جو کہا اس پر ابھی بھی قائم ہوں، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی، بلکہ میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا’۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بطور وزیراعظم نامزدگی سے عمران خان کی ملک کے ساتھ سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان اور شیخ رشید کو کبھی گالی نہیں دی ‘ہمیشہ آپ کہہ کر پکارا ہے’۔

راجہ فاروق حیدر نے سیاست دانوں سے اپیل کی کہ کشمیر ایک نازک معاملہ ہے، اسے اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قائداعظم کے پاکستان کے حامی ہیں اور اگر انہوں نے کوئی غلط بات کی ہے تو انہیں پکڑ لیا جائے۔

راجہ فاروق حیدر نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ ’میں مظفر آباد کی گلیوں میں اکیلے گھوموں گا، دیکھتا ہوں کشمیر میں میرے گھرکے سامنے کون مظاہرہ کرتاہے‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے