ٹرمپ نے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسکارا موچی کو برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن انتھونی اسکارا موچی کو 10روز کے بعد ہی ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اپنے کمیونی کیشن ڈائریکٹر انتھونی اسکارا موچی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

انہوں نے 10 روز قبل ہی وہائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے پر کام شروع کیا تھا۔

اسکارا موچی کی عہدے سے برطرفی کی خبر وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف جا ن کیلی کے عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

میڈیا کے مطابق اسکارا موچی کی جانب سے ساتھی اہلکاروں پر بے جا تنقیدان کی برطرفی کی وجہ بنی ۔

اس کے علاوہ نئے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے بھی صدر ٹرمپ سے اسکارا موچی کو برطرف کرنے کی درخواست کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے