سونا 100روپے فی تولہ سستا

فی تولہ سونا 100روپے سستا ہوکر 50900 روپے کا ہوگیا ،دو روز میں فی تولہ سونا 4سو روپے سستا ہوا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کمی سے 12سو 67ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اس کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا سو روپے کمی سے 50 ہزار 9سو روپے اور 10گرام سونا 85 روپے کم ہوکر 43 ہزار 628 روپے کا ہوگیا ہے۔

دو روز میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے اور دس گرا م سونے کی قیمت میں 341 روپے کمی ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے