پرتگال میں کلاسک کارز کی سالانہ نمائش

کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیوں نئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں۔

پرتگال میں بھی پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ہی نمائش کاانعقاد کیا گیا ہے جس میں کلاسک کاروں کی دلکش سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔

22ویں سالانہ ایگزیبیشن میں رکھی گئیں ان نامور ماڈلز میں کئی تو 50سال سے بھی پرانی کاریں تھیں جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کو ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی۔

حاضرین ان گاڑیوں کو دیکھنے والے بیحد متاثر ہوئے جنہیں ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا جن کی چمک دمک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے