مندر میں جوتے پہن کر جانے پر روسی خاتون کو قید کی سزا

میانمار میں ایک روسی خاتون کو جوتے پہن کر بدھ مندر میں داخل ہونے پر ایک ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اس خاتون پر الزام ہے کہ وہ سیاحتی مقام باگان میں توہین مذہب کی مرتکب ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ 2روز قبل اسے باگان کی پولیس نے حراست میں لیا تھا جب کہ پیرکو اسے سزا سنا دی گئی۔

خاتون کو اس جرم میں 359ڈالر ادا کرنے یا جیل جانے کا کہا گیا تھا، گزشتہ برس ایک ڈچ شہری کو ہیڈفونز لگا کر بدھ مندر میں داخل ہونے پر قریب دو برس قید کی سزا سنا ئی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے