خواتین کی انوکھی چینی چھتری

چین میں ڈیزائن کے اعتبار سے خواتین کے لیے انوکھی چھتری متعارف کرادی گئی ہےجو پکڑی نہیں بلکہ پہنی جاتی ہے ۔

چینی ڈیزائنرز نے اس خصوصی چھتری کو رین کوٹ کا نام دیا ہے۔اس چھتری کو صرف سر سے بازو تک پہنا جاتا ہے۔ دلچسپ رین کوٹ سر کے اوپر سے پہنا جاتا ہے اور بازو تک کور کرتا ہے لیکن یہ رین کوٹ پاؤں تک نہیں ہوتا۔

انوکھی چھتری کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ زیادہ وزنی نہیں اور نہ ہی پہننے میں مشکل ہے بلکہ اس کا تیز طوفانی ہواؤں میں اڑھنے کا بھی خطرہ نہیں ہے۔

یہ مختلف سائز اور رنگوں میں دستیاب ہے ۔یہ چھتری پی وا سے بنی ہوئی ہے جس کے تحت جراثیم لگنے کا خطرہ بھی موجود نہیں۔

اسے آسانی سے فولڈ کر کے آپ بیگ میں بھی رکھ سکتے ہیں اور بارش ہونے کی صورت میں آسانی سے پہن سکتے ہیں ۔انوکھی اور دلچسپ چھتری چینی لوگوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے