نیمار دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

برازیلی اسٹار فٹ بالر نیمار کو فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین نے ریکارڈ 263 ملین ڈالرز میں خرید لیا ، اس طرح نیمار دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں،بارسلونا کے اسٹرائیکر کا نئے کلب کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

پانچ سال بارسلونا کے لیے کھیلنے والے نیمار اب پیرس سینٹ جرمین سے کھیلیں گے ۔

پی ایس جی نے بارسلونا سے انہیں حاصل کرنے کےلیے 263 ملین ڈالرز دیئے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 27 ارب 61 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں۔

نیمار کا پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ 30جون 2022 تک ہے، نیمار نے بارسلونا کے لیے 123 میچز کھیلے اور 68 گول بنائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے