اپیل : محمد جان کی زندگی بچانے میں مدد کریں

25 سالہ محمد جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔ محمد جان ایک غریب خاندان سے ہے ۔ اپنی غربت زدہ خاندان کی مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے وہ کوشش کر رہا تھا کہ رشتہ داروں اور دوستوں سے قرضہ لے کر بیرون ملک جا کر محنت مزدوری کرے ۔

لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ ایک وہ ایک موذی مرض کا شکار ہو گیا ہے۔ گزشتہ رمضان کے دوسرے عشرے میں اس کے مسو ڑھوں سے خون آنا شروع ہوا ۔ اور ساتھ شدید کمزوری بھی محسوس ہوئی۔

جب وہ پشاور ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچا تو وہاں اس کے خون کے ٹیسٹ ہوئے۔ جہاں اس کے بون میرو اور خون کے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ۔

جو AML-M3 کی سٹیج پر ہے۔ ۔نتائج کی روشنی میں ان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور بھیجا گیا ۔ شوکت خانم سے انہیں جواب دیا گیا کہ ہسپتال ان خون کے کینسر کا علاج نہیں کر رہا ۔ کیوں کہ ہسپتال کے پاس خون کے کینسر کے مفت علاج کے لئے محدود ذرائع ہیں۔ اور علاج کے خاطر خواہ نتائج بھی نہیں آ رہے ۔

جان محمد علاج کی غرض سے سی ایم ایچ راولپنڈی آیا ۔ جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا علاج تو ممکن ہے لیکن اس پر بیس لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔ ماہرین کے نزدیک اگر کوئی اخراجات ادا کر سکتا ہو تو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ذریعے محمد جان کا علاج ممکن ہے۔

یاد رکھیں ۔کوئی بھی امداد کم یا زیادہ نہیں ہوتی۔ اپ کی مدد اور تعاون ایک انسانی زندگی بچا سکتی ہے ۔

اس سلسلے میں آپ ڈاکٹر ابراہیم سے موبائل نمبر 03329109209 پر رابطہ کر سکتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے