شاہ رخ خان فلم کی تشہیرکے دوران زخمی

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلم ’جب ہیری میٹ سیجل ‘کی تشہیرکے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کلکتہ جارہے تھے کہ راستے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ روزفلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘کی تشہیر کے لیے اپنی ٹیم کےساتھ کلکتہ جارہے تھے کہ انہیں کمر میں شدید چوٹ آئی ، چوٹ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

شاہ رخ نے ٹویٹرپر اپنے زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی اورکہا کہ’ میں اس وقت اسپتال میں ہوں جہاں میرے زخم کی ڈریسنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مجھے آپ لوگوں کے پاس پہنچنے میں تاخیر ہوجائے گی لیکن میں 10 منٹ میں آپ کے پاس موجود ہوں گا، آپ سب لوگوں کو میری وجہ سے انتظار کرنا پڑا اس لیے میں معافی کا طالب گار ہوں ۔‘

شاہ رخ اور انوشکا کے رومینٹک سفر پر مبنی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘گزشتہ روز ریلیز کردی گئی ہے فلم کو شائقین کی جانب سےردعمل موصول ہورہا ہے ، فلم نے ریلیز کے پہلے روز 15 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان فلموں کی شوٹنگ اور پروموشن کے دوران کئی بار زخمی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے