تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبے پر نظر ڈالیں، شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہنا ہےکہ محمد نواز شریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنےاور عوام کےدلوں پر راج کیا ،وہ آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں اورہمیشہ رہیں گے، شکست خوردہ سیاسی عناصر جو آج کر رہے ہیں، کل انہیں اس پر پشیمانی اٹھانا پڑےگی، تنقید کرنے والے پہلے اپنےصوبے پر نظر ڈالیں۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ توانائی، انفرااسٹرکچر، معیشت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاطر
خواہ ترقی ان کےکریڈٹ میں ہے، تنقید کرنے والے پہلےاپنےصوبے پر نظر ڈالیں اور پھر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی،ناقدین کو علم ہےکہ پنجاب کارکردگی کےلحاظ سےبہت آگے ہے،دھرنوں اور کرپٹ عناصر کو عوام نے مسترد کیا ، آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہو گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنے والے اور کرپٹ عناصر ملک کی خاطر ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی تقدیر سے مت کھیلیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے