گانا ’جیوسکون سے ،چین سے ‘دہشت گردی کو شکست دینے کی کوشش

شیراز خان ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار ہیں جو اپنی آواز کے ذریعے امن کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔

ان کا نظریہ ، یہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جہاں ہماری سیکورٹی فورسز برسر پیکار ہیں ، وہیں فنکار بھی فوک میڈیا کےذریعے دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار اداکررہے ہیں۔

شیراز خان کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں شامل ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنی آواز میں ایک گانا ’جیو سکون سے ، چین سے ‘ ریلیز کیا ہے ۔گانے میں انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کی ہے ۔

شیراز خان نے اس حوالے سےبتایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے گائیکی اور موسیقی کی فیلڈ سے وابستہ ہیں ۔کی بورڈ پلے کرنے کے تو ماسٹر ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’جیو سکون سے ، چین سے‘ انہوں نے خود لکھا اور خود کمپوز کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا امجد صابری کے نام وقف کیا ہے۔ ان کی جانب سے اس سے بڑا ٹریبویٹ کیا ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے