لاہور ٹرک میں دھماکا، عمارت منہدم، 22 افراد زخمی

لاہورکے علاقے بند روڈ پر سگیاں پل کے قریب ایک ٹرک میں دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی جبکہ واقعے میں 22افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق دھماکا فروٹ سے لدے ٹرک میں ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی جگہ پر واقع3 منزلہ اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ایس پی سٹی کا مزید کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ٹرک میں بارودی مواد تھا، جس کی وجہ سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا اور عمارت گر گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے سے 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا ہے، امدادی کام جاری ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے دھماکا کا معائنہ کر رہا ہے۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ ٹرک سوات سے آیا تھا۔

منشی اسپتال کے ایم ایس کے مطابق سگیاں پُل کے قریب دھماکے کے 22 زخمیوں کو منشی اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 10 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، 2زخمیوں کو میو اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ 10 زیر علاج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے