پاکستان صرف شریفوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینےآیا ہوں. طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ بے گناہوں کے خون کا حساب لیں گے اور پاکستان آمد کا واحد ایجنڈا انصاف بشکل قصاص ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور ائیرپورٹ کے باہر میڈیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا گھر، میرا وطن ہے تاہم حکومتی سیکیورٹی پر بھروسہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ناصر باغ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، دیت کے نام پر خون بیچے جاتے ہیں وہ دیت نہیں ہوتی۔

عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا راستہ کھل رہا ہے، 4 سال بعد آرٹیکل 62 کو زبان ملی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کے لیے 62، 63 نافذ کرنی پڑے گی۔

پاناما پیپرز کیس پر سپرم کورٹ کے فیصلے کے ھوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کا کریڈٹ لینے والے اس کے منصفانہ فیصلوں کو مانیں، نواز شریف کو جھوٹ اور لوٹ مار پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کو تجویز دی کہ نواز شریف ڈریں نہیں، جرأت سے اس کا نام لیں جس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ’نواز شریف جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں؟‘

اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ناروے سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے