امریکا کےاوسط درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ

امریکا میں اوسط درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر 13 وفاقی ایجنسیوں نے رپورٹ مرتب کرلی ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک دستاویز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکا میں پچھلی چند دہائیوں کے دوران 15سو برس کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر 13 وفاقی ایجنسیوں کی ترتیب کردہ یہ رپورٹ اس مسئلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے خلاف ہے۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی یہ رپورٹ ہر 4 سال میں ایک مرتبہ تیار کی جاتی ہے،حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ابھی سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا ’موسمیاتی تبدیلیوں‘ کے اثرات کو محدود رکھنے کے حوالے سے پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے