ظفر حجازی اڈیالہ جیل سے رہا

ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان کی آج ضمانت منظور کی گئی تھی۔

ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد ظفر حجازی کو رہا کیا گیا،سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل نےظفرحجازی کےضمانتی مچلکوں کی تصدیق کی۔

اس سے قبل سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفرحجازی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی قائم مقام اسپیشل جج ارم نیازی نے ظفرحجازی کی ضمانت کا فیصلہ سنایا جب کہ عدالت نے ظفر حجازی کو 5،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس سے پہلے عدالت نے ظفرحجازی کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کا الزام ہے اور سپریم کورٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے