یمن :حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ نے حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے یمن کے شہر مارب کی سمت داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس میزائل کو غیر آباد علاقے کے اوپر تباہ کیا گیا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔اس کے علاوہ اتحادی افواج کے بحری جنگی جہازوں نے پیر کی شب الحدیدہ کے مشرق میں باجل شہر کے نواحی علاقے میں باغیوں کے زیرِ قبضہ ایک عسکری کیمپ کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے