چین میں لینڈسلائیڈنگ، 24 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افراد کو تلاش کرنے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے100سے زائد اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے ۔

امدادی کارکنوں نے کرینوں کی مدد سے مٹی تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

بارشوں سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔

رواں برس چین میں موسم گرما کے دوران توقع سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے