نوازشریف راولپنڈی میں قیام کے بعد لاہور روانہ

سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں رات بھرقیام کےبعد جہلم کےراستے لاہور روانہ ہو گئے ۔

نوازشریف کا قافلہ براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائےگا، قافلہ کھاریاں،لالہ موسیٰ، گجرات ،گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور میں داخل ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے نکلنے والی ریلی رات گئے تک پنجاب ہاؤس راول پنڈی تک پہنچ پائی تھی۔ رات کو مری روڈ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جم غفیر تھا۔

عدالت سے نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم کی گھرواپسی پرعوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندراستقبال کوامڈآیا۔

نواز شریف کابےمثل خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر آتش بازی کی گئی ، جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے کمیٹی چوک پنڈی تک15 منٹ کےسفر میں 12 گھنٹے لگے ۔

جم غفیر کے ساتھ نوازشریف کاراولپنڈی میں خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا۔

مجھے فارغ کرکے قومی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ۔عوام کی عدالت نےعدالت کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ۔

یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 سال سے یہی مذاق ہو رہاہے ۔ کسی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی ۔

کب بدلے گا پاکستان؟

کیا وزیر اعظم قوم کے نمائندے نہیں ؟

مینڈیٹ کا احترام کب کیا جائے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے بڑھتا پاکستان اب دوبارہ پیچھے جارہا ہے۔ اپنے آپ کو بحال کرنے کے لیے نہیں پاکستان کو بدلنے کے لیےآپ کا ساتھ چاہیے ، مل کرملک کی تقدیر کو بدلنا ہے۔ جب تک مینڈیٹ کا احترام نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

عوام سے عہد لیا کہ مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دوگے، اسکی حفاظت کروگے۔وزیراعظم کورسواہونےنہیں دوگے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے