عراق:درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ ملک میں عام تعطیل

عراق میں شدید گرمی لہر کے بعد گزشتہ روز عام تعطیل رہی ، حکومت نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کے تناظر میں ایک روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

حکومتی بیان کے مطابق درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر عراقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

رواں موسم گرما میں یہ پہلا موقع ہے، جب حکومت نے گرمی کی لہر کی بنا پر عام تعطیل کا اعلان کیا ۔ اس تعطیل کا اطلاق ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر تھا۔

عراقی محکمہء موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ جمعرات کو ملک کے بعض علاقے میں درجہء حرارت 51 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ برس بھی موسم گرما میں درجہ حرارت بغداد میں 51 اور بصرہ میں 53 درجے سینٹی گریڈ پہنچ جانے پر عام تعطیل دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے