سولہ اگست کو مال روڈ پر دھرنا دیں گے:طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال رود پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 16 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی بیوائیں مال روڈ پر آئیں گی اور مجھے ان سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں جانا پڑے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہداء کی بیوائیں کب تک مال روڈ پر بیٹھیں گی، اس کا مجھے کچھ پتا نہیں۔

خیال رہے کہ طاہرالقادری کینیڈا سے وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو انصاف دلانے تک واپس نہیں جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے