نواز شریف کا قافلہ، ٹریفک پلان جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ۔کالا شاہ کاکو سےجی ٹی روڈ کی ٹریفک کوموٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفرشروع کرنےسے قبل موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130سےمعلومات لیں۔
لاہورسےگوجرانوالا ٹریفک نارووال چوک مریدکےسےگوجرانوالا کی طرف موڑی جائےگی ۔

نارووال چوک سےاسلام آباد جانےوالی ٹریفک شیخوپورہ انٹرچینج کی جانب موڑی جائے گی ۔

جی ٹی روڈ پرراولپنڈی سےگوجرانوالا تک ٹریفک معمول کےمطابق چلے گی ۔

چندا قلعہ سے گوجرانوالا شہر میں ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔ چندا قلعہ کی بجائے اعوان چوک سے ٹریفک گوجرانوالا میں داخل ہوگی ۔

قافلےکی تمام گاڑیاں شاہدرہ چوک پہنچ کر رک جائیں گی ۔ لاہورمیں شاہدرہ چوک سےداتادربارتک صرف نوازشریف اورچند وزراکی گاڑیاں جائیں گی ۔

ریلی کے دیگرشرکا ءنواز شریف کی گاڑی کےساتھ پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے