اتر پردیش کے اسپتال میں ہلاک بچوں کی تعداد 60 ہوگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے ہلاک ہونے والےبچوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے، جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔
ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت کا بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے کہنا ہے کہ اموات آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئیں۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا ہے، افسوسناک طور پر وزیراعلی کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی اور غفلت پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔
یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے، وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
مودی کی انتہا پسند حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے ملک کی ترقی کی بجائے بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے پر ساری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے