کوئٹہ میں دھماکہ۔ 8 جاں بحق 20 زخمی

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کے اولڈ پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا۔

تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام ٹریفک کو بھی پشین سٹاپ پر جانے سے روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ پشین سٹاپ سے مختلف علاقوں کیلئے بسیں روانہ ہوتی ہے اور یہ شہر کا انتہائی مصروف مقام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے