پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ،ان میں بیشتر مریضوں کا تعلق تہکال سے ہے۔

علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے تدارک کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہی ہے جبکہ مریضوں کو اسپتالوں میں علاج فراہم کرنے کے بجائے گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

پشاور کا علاقہ تہکال ان دنوں ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں ہے۔ یہاں کے رہائشی بختیار احمد کے گھر کا منظر کسی اسپتال کے وارڈ سے کم نہیں، جہاں قطار میں بچھی چارپائیوں میں ڈینگی سے متاثرہ 11 افراد علاج نہ ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

بختیار احمد کا کہنا ہے کہ وہ اسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے لیکن اسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے