لہو کا خراج دینے والوں کے نام

black minimalistic flowers yellow flower petals black background 1920x1200 wallpaper_www.wall321.com_51

اب کے بار عید
لہو کا خراج دینے والوں کے نام
نونہالانِ مکتبِ پشاور کے نام
مسخ شدہ کلیوں  کی خوشبوکے نام
اُن کے بستوں کے نام، کتابوں کے نام
تتلیوں کے شکاری اُن بچوں کے نام
شہداۓ صفورا کی لاشوں کے نام
فوج کے اُن  جری جوانوں کے نام
حوصلوں کی اُن چٹانوں کے نام
اُن کے بچوں کے نام
جن کی آنکھیں بابا کو ترستی رہیں
تابوتوں سے لپٹ کر روتی رہیں
پہاڑوں کے نام، ریگزاروں کے نام
اُن میں لڑتے، کٹنے جوانوں کے نام
اُن جری جادہ پیماؤں کے نام
حوالداروں کے نام
صوبیداروں کے نام
لانس نائیکوں کے نام
پیادوں کے نام
سپہ سالاروں کے نام
وزیرستانوں کے نام
اُن کے بے خانماں ، لٹنے والوں کے نام
غریب الوطن سرداروں کے نام
قبائل کے نام،
اُن کے جذبوں کے نام
اور اُمت کے بہی خواہوں کے نام
مدارس کے طلبا اور علما کے نام
جانشین ولی الؒلہ و مجددؒ کے نام
جوئیانِ علم و دانش کے نام
وارثانِ پیغمبرِ شرعﷺ کے نام
جانشین ابوبکرؓ و علیؓ کے نام
اب کے بار عید
لہو کا خراج دینے  والوں کے نام
(جمیل اصغر جامیؔ)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے