لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم علاج کے بعد کراچی پہنچ گیا

امریکا میں کامیاب علاج کے بعد لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد آج کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر محمد احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد 5مہینے کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچےہیں، محمد احمد اپنے والد کے ہمراہ امریکا سے قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سے کراچی پہنچے۔

کراچی ایئرپورٹ پر محمد احمد کے گھر والے موجود تھے جنہوںنے محمد احمد کا پرتباک استقبال کیا، اس موقع پر محمد احمد کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اتنے سارے لوگ ان کی وجہ سے خوش ہیں۔

محمد احمد کے والد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احسانات ہیں جنہوں نے خبر کا نوٹس لیا اور میرے بیٹے کے علاج کے لیے اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ محمد احمد 14فروری کو علاج کرانے پاکستان سے امریکاگئے تھے، سندھ حکومت نے اپنے خرچے پر محمد احمد کو علاج کرانے امریکا بھیجا تھا،جو امریکی ریاست اوہایو کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں محمد احمد پر اساتذہ کے مبینہ تشدد سے حواس کھوبیٹھا تھا، محمد احمد کے گلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جس کے باعث باعث بولنے کی صلاحیت ختم اور دماغ ٹھیک طور پر کام نہیں کررہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے