باڑا میں داعش سے تعلق رکھنے والے ’دہشت گرد‘ کا مکان مسمار

لنڈی کوتل: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں سپاہ قبائل کے ارکان نے افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث گروپ داعش سے مبینہ طور پر تعلق کے الزام میں ایک جنگجو کا مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے سپاہ قبائل کے عمائدین نے مبینہ طور پر داعش سے تعلق کے الزام میں لال مرجان کے مکان کو گرانے کا حکم دیا، جو غیبی خیل-پیرو خیل کے علاقے میں قائم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ملزم باڑا سے تعلق رکھنے والی ایک کالعدم تنظیم سے بھی منسلک تھا جو داعش میں ضم ہوچکی ہے اور کچھ عرصے سے افغانستان میں سرگرم ہے۔

خیال رہے کہ خیبرایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے 16 جولائی کو ملک دین خیل میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ عرصے سے سپاہ قبائل کو معطل کررکھا تھا تاہم انہیں 9 اگست کو بحال کردیا گیا۔

جس کے بعد سپاہ قبائل کے عمائدین نے ان کے علاقوں میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے