پاکستان میں میوزیکل بینڈز کلچر کی واپسی

تقریبا پندرہ سال کے وقفے کے بعد پیپسی پاکستان نے ملک میں ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔موسیقی کے اس سب سے بڑے رئلیٹی شو کے آفیشل ججوں میں فواد خان، عاطف اسلم، میشا شفیع، شاہی حسن اور فاروق احمد جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ معروف اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل عائشہ عمر آٹھ اقساط پر مبنی اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

شوبز کی دنیا کے یہ دمکتے ستارے پیپسی پاکستان کی جانب سے کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ پریس کانفرنس میں آٹھ بہترین بینڈز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جو اب پروگرام کے اگلے چھہ اہم راؤنڈز میں حصہ لیں گے۔ ان باصلاحیت آٹھ بینڈز میں، جن کا تعلق موسیقی کی مختلف اصناف سے ہے، کشمیر، درویش، روٹس، بدنام، اورا، میڈ لاک، شجر اور جسیم شامل ہیں۔

پریس کانفرنس سے کچھ ہی دن قبل ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کو میڈیا پرگلوکار عالمگیر کے مشہور زمانہ گیت ’دیکھا نہ تھا‘ اور وائٹل سائنز کے یاگار نغمے ’دو پل کا جیون‘ پر مبنی ایک کمرشل پرومو کے طور پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔

دنیا بھر میں فواد خان کے مداح بڑی شدت سےانہیں موسیقی کی طرف لوٹتے دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں جس کے لیے فواد خان بھی گزشتہ چھہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے۔ فواد خان نے بھی اپنے فنی کیریئر کا آغاز ۲۰۰۲میں راک بینڈ ’ای پی‘ کے ساتھ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز میں حصہ لے کر ہی کیا تھا اور سیمی فائنل تک پہنچ گئے تھے۔ اور آج پندرہ سال بعد اپنے کیرئر کے عروج پر وہ مقابلے میں جج کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ فاروق احمد جن کا بینڈ آروح سب سے پہلے ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کا فاتح بھی ہے، اس شو میں بطور مہمان جج واپس آئے ہیں، اور مقابلے کے آڈیشن کے مرحلےمیں اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔ شاہی حسن پاکستان کے سب سے زیادہ شہرت یافتہ بینڈ وائٹل سائنز کے ایک اہم رکن رہے ہیں اور اب ملک میں نئے ٹیلنٹ کی سرپرستی کررہے ہیں۔

بیٹل آف دی بینڈز مقابلے سے قبل, ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں آڈیشن ویڈیوز موصول ہوئیں جن میں سے کل چھتیس ۳۶ بینڈز کو مقابلے میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا۔

شو کا یہ سیزن آٹھ اقساط پر مبنی ہے جن میں آڈیشن کے مرحلوں کے لیے جج کے فرائض فواد خان، میشا شفیع اور فاروق احمد نے انجام دیے جبکہ بیٹل راؤنڈز یا مقابلے کے مرحلوں میں عاطف اسلم اور شاہی حسن بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اب تک شو کی توانائی اور موسیقی سے بھرپور تین اقساط نشر کی جاچکی ہیں جن کو میڈیا اور موسیقی کےمداحوں میں بہت سراہا گیا ہے۔

پیپسی کو کے مینجنگ ڈائرکٹر سلمان بٹ نے ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے متعلق بات کرتے ہوئےکہا کہ ’پیپسی کی برانڈ پاکستان میں ہمیشہ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور پیپسی بیٹل آف دی بینڈز سے ہمیں موسیقی کی خدمت کا ایک اور موقع ملا ہے۔‘

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز نہ صرف پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ یہ انٹرٹینمنٹ سے وابستہ انتہائی باصلاحیت لوگوں کو ایک چھت کے نیچے لانے کا بہانہ بھی ہے۔ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیےجانے والے فیصل رفیع اور ان کی باصلاحیت ٹیم شو کی میوزک پروڈدکشن اور گرین چلیز پروڈکشن کے سعد مجیب ویڈیو پروڈیوسر کے فرائض انجام دیں گے۔

پیپسی پاکستان نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزک ڈائرکٹر اینڈریو بریملے کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیاہے جوتقریبا نو سال تک شہرہ آفاق بینڈ کولڈ پلے کی میوزک ویڈیوز ڈائریکٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کا ساتھ ڈی اوپی نک کولیئر دیں گے جو ’ایکس فیکٹر‘ جیسے شو اور ’اولمپکس گیمز‘ کے لیے کام کرچکے ہیں جبکہ لائٹنگ پروگرامر جیک لینیکر بھی خاص طور پر اس شو کے لیے پاکستان تشریف لائے ہیں۔

مقابلوں میں حصہ لینے والے ججوں اور بیڈز کی اسٹائلنگ کے لیے ملک کے نامور ڈیزائنرز اور سیلیبریٹی سٹائلسٹس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

شو کے ایگزکٹو پروڈیوسر ’انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ لمٹیڈ، ساچی اینڈ ساچی‘ ہیں جبکہ ’پروکزیمیٹی ایڈورٹائزنگ‘ شو کے ڈیجیٹل مواد کی زمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ ’کیٹیلسٹ پبلک ریلیشنز‘ شو کے تعلقات عامہ (پی آر) اور ’امیج کنسلٹینسی‘ سیلیبریٹی مینجمنٹ کے فرائض ادا کررہی ہیں۔

پپپبسی بیٹل آف دی بینڈز ہر اتوار کی شام کو ملک کے تمام بڑے چینلز پرنشر کیا جاتا ہے۔ شو کی ہر قسط پیپسی پاکستان کی اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
www.pepsibattleofthebands.com

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے