بھارتی فوج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر میں دو افراد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جہاں دو افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ایل او سی کے دورے کے ساتھ ہہی سامنے آئی ہے۔

پولیس افسر محمد شکیل کا کہنا تھا کہ ‘ایک سوزوکی وین کوٹلی کے علاقے گوئی سے ہجیرا آرہی تھی، جس کو دن کے 2 بجے مدرپور کے قریب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘واقعے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوئے’ جن کی شناخت مشرف اقبال اور حافظ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ نوید کو دائیں ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہجیرا منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے زخمی کو سینے پر ایک گولی لگی ہے اور انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے دن کے آغاز میں ایل او سی میں کسی نامعلوم سیکٹرکا دورہ کیا جہاں انھیں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث ‘بدستورکشیدہ حالات’ اور پاکستان کے ‘موثر جواب ‘ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا کہ ‘پاکستانی فوج صرف اسی وقت جوابی کارروائی کرتی جب بھارت کی جانب سے ایل او سی کے اطراف میں عام آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے’۔

واضح رہے کہ ایل او سی میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث آزاد کشمیر میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جہاں بھارتی فوج عام آبادی اور گھروں کو نشانہ بناتی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس واقعے میں گاڑی میں سوار 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وادی نیلم میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنانے کے صرف تین ہفتوں بعد کوٹلی کے علاقے نکیال سیکٹر میں اسکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنا گیا تھا جس میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق اور 8 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے وادی نیلم میں گشت پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جہاں چار فوج دریا میں ڈوب گئے تھے۔

آزاد کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے سربراہ ظہیرالدین قریشی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں صرف 2016 میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 132 زخمی ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 24 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ 170 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے